تازہ ترین

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

سعودی اقامہ رکھنے والوں کیلیے اہم خبر

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے عام غیرملکی کارکنان کے اقاموں کی میعاد مکمل ہونے سے چھ ماہ قبل سے تجدید کروائی جا سکتی ہے۔

اقاموں کی تجدید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سعودی محکمہ پاسپورٹ نے کہا کہ اگر گھریلو ملازم کے اقامے کی مدت 14 ماہ سے کم باقی ہو تو ایسی صورت میں اس کی تجدید کروائی جا سکتی ہے۔

عام غیرملکی کارکنان کے اقاموں کی میعاد مکمل ہونے سے پانچ سے چھ ماہ قبل کروائی جا سکتی ہے اس کے لیے ورک پرمٹ اور ہیلتھ انشورنس کا موثر ہونا ضرروی ہے۔

واضح رہے کہ ھویہ مقیم کارڈ (اقامہ) پانچ سال کے لیے جاری ہوتا ہے اور اب اقامے کی آن لائن تجدید کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

ابشر ایپ پر ڈیجیٹل اقامہ متعارف کروایا گیا ہے اور اقامہ ہولڈرز آن لائن کوائف جمع کروا کر اقامے کی تجدید حاصل کر سکتے ہیں۔

زائد المیعاد (ایکسپائر) اقامے پر جرمانے تجویز کیے گئے ہیں۔ تجدید نہ کروانے پر پہلی بار 5 سوریال، دوسری بار تاخیر پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

Comments

- Advertisement -