تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اگر آپ سعودی ویزا یا اقامہ رکھتے ہیں تو یہ ضرور جان لیں!

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن (جوازات) کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ایک کھلا پلیٹ فارم ہے جہاں مقامی اور غیرملکیوں کے استفسار سنے اور جواب دیے جاتے ہیں۔

اسی ضمن میں جوازات پر ایک شہری نے سوال کیا کہ میری اہلیہ وزٹ ویزے پر سعودی عرب میں ہے، کیا ایسا کوئی طریقہ ہے جس کے ذریعے میں اس کا ویزا اقامہ میں تبدیل کراسکوں؟ کیوں کہ میرا پیشہ بھی فیملی اسیٹیس کا ہے۔

سعودی محکمہ پاسورٹ نے وضاحت پیش کی اور خبردار بھی کیا کہ وزٹ ویزے کی مقررہ مدت کے دوران آپ کی اہلیہ کو چاہیے کہ وہ واپس لوٹ جائیں بصورت دیگر جرمانہ عائد ہوگا۔

وزٹ ویزے پر سعودی عرب آنے والوں کو حج کرنے کی اجازت مل گئی؟

جوازات نے بتایا کہ سعودی قوانین میں ایسی کوئی شق نہیں جس کے تحت ویزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کراسکیں۔ فیملی اسٹیٹس پر رہنے والے ملازم اگر اپنے خاندان کو مملکت میں رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے باقاعدہ فیملی ویزا جاری کراونا ہوگا۔ وزٹ ویزے کا اسٹیٹس اقامے میں تبدیل نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیرملکی جن کا پیشہ فیملی اسٹیٹس میں آتا ہے وہ اپنی فیملی مملکت میں رکھ سکتے ہیں جس کے لیے انہیں خاندان سے متعلق اور رہائشی ویزا بھی جاری کروانا ہوگا، بعد ازاں انہیں سعودی اقامہ ملے گا، وزٹ ویزے پربلا کراقامہ بنانے کا کوئی قانونی نکتہ نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -