The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب سے اہم خبر!

ریاض: سعودی عرب میں توکلنا ایپ نے صارفین کے لیے اہم وضاحت جاری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم توکلنا کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ابشر‘ میں نجی کوائف یا موبائل نمبر میں ترمیم کے بعد توکلنا ایپ میں اندراج نئے صارف کے طور پر ہوگا۔

انتظامیہ سے سوال کیا گیا تھا کہ ’ابشر‘ میں نجی کوائف میں ترمیم کے بعد توکلنا میں ریکارڈ اپ ڈیٹ ہوگا؟ جس پر وضاحت پیش کی گئی۔ انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ نئے صارف کے اندراج کے بعد ترمیم شدہ کوائف کا ریکارڈ نظر آئے گا۔

‘ایپ کے کوائف والے خانے میں امیدوار کے نجی کوائف کی خوانگی ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے ہوتی ہے’۔

ایپ انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ موبائل نمبر بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے اور ابشر اکاؤنٹ ہولڈر کے نجی کوائف میں بھی ترمیم ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ بیرون مملکت مقیم افراد توکلنا ایپ میں نئے امیدوار کے طور پر اندراج نہیں کراسکتے بلکہ بیرون مملکت ایپ کا استعمال اس صورت میں ہوگا جبکہ امیدوار سعودی عرب سے اس سے قبل ایپ میں اندراج کراچکا ہو۔

Comments

یہ بھی پڑھیں