تازہ ترین

کروناویکسین: برطانیہ سے اہم خبر آگئی

لندن: برطانیہ میں کرونا ویکسین کی اگلے چند ہفتوں میں نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس) کے عملے کیلئے دستیابی متوقع ہے، اس ضمن میں تیاریاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروس کے عملے کو اگلے چند ہفتوں میں کرونا کی ویکسین لگائی جائے گی، ویکسین کو دو خوراکوں میں 28 دن کے وقفے سے دینے کا امکان ہے، مذکورہ ویکسین آکفسورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ہوگی۔

نیشنل ہیلتھ سروس کرسمس سے قبل نیشنل ویکسینیشن پروگرام کی تیاری کر رہی ہے۔

حکومت نے ویکسین سے متعلق نئے قوانین بھی متعارف کروا دیئے۔ بریگزیٹ منتقلی کی مدت کے اختتام سے قبل ویکسین دستیاب ہونے پر یورپین یونین کی منظوری کے بغیر بھی ویکسین لگائی جا سکے گی۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکیسن کے بہتر نتائج آنے پر این ایچ ایس ویکسین کی جلد دستیابی کے لیے پُر امید ہے، پہلے مرحلے میں ویکسین طبی عملے کے لیے دستیاب ہوگی۔

خیال رہے کہ برطانوی دوا ساز کمپنی ایسٹرا زینکا اور آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین کا ٹرائل امریکا میں دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی کرونا وائرس ویکسین کا ٹرائل دوبارہ شروع

ایسٹرا زینکا نے بتایا تھا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کرونا وائرس کے خلاف بنائی گئی ویکسین کے ٹرائل کی دوبارہ اجازت دے دی ہے، اس سے قبل حالیہ ہفتوں میں دیگر کئی ممالک بھی مذکورہ ویکسین کے ٹرائل کی دوبارہ اجازت دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں