تازہ ترین

سعودی وفد آج اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کرے گا

اسلام آباد : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن...

فیض آباد دھرنا : انکوائری کمیشن نے فیض حمید کو کلین چٹ دے دی

پشاور : فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں...

سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...

حکومت کل سے پٹرول مزید کتنا مہنگا کرنے جارہی ہے؟ عوام کے لئے بڑی خبر

راولپنڈی : پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان...

عمان میں کوروناوائرس کے حوالے سے اہم خبر

مسقط: خلیجی ملک عمان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے مزید 571 کیسز رپورٹ ہوئے اور وبائی مرض کے شکار 8 مریض انتقال کرگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح خلیجی ممالک میں بھی کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں۔ عمان میں روزانہ کی بنیاد پر نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

عمانی وزارت صحت نے کورونا کے حوالے سے نئے اعدادشمار جاری کیے جس میں کہا گیا ہے کہ مہلک وائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ سو اکھتر کیسز سامنے آئے اور 8 مریض انتقال کرگئے۔

نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں کوروناوائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 240 ہوگئی جبکہ 1 لاکھ 18 ہزار 048 مریض وبائی مرض کو شکست دے چکے ہیں۔

عمان میں وبا کے آغاز سے اب تک 1 ہزار 471 افراد انتقال کرگئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 721 افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔ وزارت صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایس او پیز کو کسی صورت ترک نہ کریں۔

Comments

- Advertisement -