The news is by your side.

Advertisement

جدہ فارمولا ون ریس کی ٹکٹوں کے حوالے سے اہم خبر

سعودی عرب کے شہر جدہ میں فارمولا ون ریس کی انتظامیہ نے ٹکٹوں کی قیمتیں جاری کردی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدہ فارمولا ون ریس کا آغاز تین دسمبر سے کیا جارہا ہے جس کا اختتام پانچ دسمبر کو ہوگا، ریس میں 10 بین الاقوامی ٹیمیں اور فارمولا ون کے 20 ڈرائیور شرکت کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایونٹ کی انتظامیہ نے ٹکٹوں کے نرخ جاری کیے۔

فارمولا ون ریس کے لیے سب سے کم ٹکٹ 455 ریال کا ہے جو گراؤنڈ کے جنوبی جانب کے لیے ہے جبکہ دوسری کیٹگری کے لیے 633 ریال مخصوص کیے گئے ہیں۔

اسی طرح فرسٹ کلاس کے ٹکٹ کی قیمت تین دن کے لیے 13 ہزار 800 ریال مقرر کی گئی ہے۔

تین روزہ پیڈاک کلب کلاس کے لیے 25 ہزار ریال کا ٹکٹ ہے۔ فارمولا ون کی اختتامی تقریب میں موسیقی کا پروگرام بھی رکھا گیا ہے جو 5 دسمبر کو ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں