The news is by your side.

Advertisement

پی ایس ایل 6 کے حوالے سے اہم خبر

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کی ٹکٹوں کی فروخت کے لیے مختلف اداروں نے ٹینڈر بھر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کون سے ادارے کو ٹکٹوں کی فروخت کا موقع ملے گا اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل ہوجائے گا کیوں کہ ٹینڈر کل کھلے گا۔ چار مختلف اداروں نے ٹینڈر میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

آن لائن کاروبار کرنے والی دو کمپنیاں بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ ٹیکنیکل اور فنانشل کی بنیاد پر ادارے کا انتخاب پاکستان کرکٹ بورڈ کرے گا۔ پی سی بی تماشائیوں کے حوالے سے این سی او سی کے جواب کا بھی منتظر ہے۔

این سی او سی کے گرین سگنل پر ہی متعلقہ ادارہ ٹکٹ کہ چھپائی شروع کرے گا۔ اجازت ملنے پر مخصوص تعداد میں شائقین میچز دیکھ سکیں گے۔ پی ایس ایل 6 کا میلہ شہرقائد میں 20 فروری سے سجے گا۔

پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کی افتتاحی تقریب کے انعقاد کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے ہر میچ کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو 12سے14ہزار شائقین کا پلان بھجوایا ہے۔ ممکنہ طور پر جلد غور کے بعد حکومت اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں