تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

انگلینڈ کھلاڑیوں کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم خبر

اہم انگلش کھلاڑی رواں سال ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے۔

انگلش میڈیا کے مطابق مصروف شیڈول کے باعث کھلاڑیوں کو آرام دیا جائے گا اس لیے مختلف فارمیٹس کے لیے اہم پلیئرز پاکستان نہیں جا سکیں گے۔

انگلینڈ کو دورہ جنوبی افریقا کے 3 روز بعد ہی 7 ٹی 20 میچز کیلئے پاکستان آنا ہے جس کے بعد اہم کھلاڑی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے یکم اکتوبر کو آسٹریلیا جائیں گے۔

میگا ایونٹ کے فوری بعد شیڈول کے مطابق 22 نومبر کو تینوں ون ڈے ختم ہونے کے فوراً بعد انگلینڈ ٹیم تین ٹیسٹ کھیلنے کے لیے پاکستان واپس آئے گی۔

انگلینڈ کا فائنل سپر 12 فکسچر 5 نومبر کو شیڈول ہے جب وہ کوالیفائنگ گروپ اے کی فاتح ٹیم سے مقابلہ کرے گا جو ممکنہ طور پر سری لنکن ٹیم ہو سکتی ہے۔

Comments

- Advertisement -