تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

عمرہ اجازت نامہ سے متعلق اہم خبر

سعودی عرب نے کورونا پابندیاں ختم کرنے کے بعد عمرہ سیزن میں اب تک 23 ملین عمرہ اجازت نامے جاری کر دیے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے ترجمان انجینئر ھشام السعید کے مطابق عمرہ سیزن میں اب تک جاری ہونے والے عمرہ اجازت ناموں کی تعداد 23 ملین تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کورونا پابندیوں کے خاتمے کے بعد حرمین کو مکمل گنجائش کے ساتھ زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جب کہ رمضان کے لیے پیشگی عمرہ پرمٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

ماضی میں بیرون ملک سے آنے والے زائرین مملکت پہنچنے پر عمرہ پرمٹ حاصل کرتے تھے تاہم اب اس سہولت کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے بیرون ملک سے ہی پرمٹ دیا جائے گا۔

مطاف اور حرم شریف کی زمینی منزل عمرہ زائرین کیلیے مختص

حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ علیٰ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد میں متوقع اضافے کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مطاف یعنی صحن اور حرم شریف کی زمینی منزل میں صرف عمرہ زائرین کو جانے کی اجازت ہو گی۔

انتظامیہ نے رمضان میں عمرہ زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ آرام و راحت اور سکون سے طواف، صفا و مروہ کی سعی اور طواف کی سنتیں کسی رکاوٹ کے بغیر ادا کر سکیں۔

وزات حج وعمرہ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ وہ خواتین جن کے عمر 45 سال سے زائد ہیں وہ ویزا حاصل کرنے کی اہل ہیں، حجاز مقدس پہنچنے پر مقامی ایجنٹ کو خواتین کا گروپ بنانا لازمی ہوگا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ کی جانب سے واضح کیا کہ 45 سے کم عمر خواتین کے لئے محرم لازم ہے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

عمرہ زائرین کیلئے اہم ہدایت جاری………..

عرب کے وزارت حج و عمرہ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کی غرض سے آنے والے زائرین کو ‘اعتمرنا’ ایپ میں اپنی معلومات کا اندراج کرنا ہوگا۔

ایپ میں کیا معلومات درج کرنی ہے، وزارت حج و عمرہ نے تفصیلات جاری کردیں۔

سعودی حکام کی جاری کردہ ہدایت کے مطابق عمرہ زائرین اور وزٹ ویزے پرآنے والوں کے لیے اعتمرنا ایپ میں پاسپورٹ نمبر ، عمرہ ویزہ نمبر ، تاریخ پیدائش ، قومیت ، موبائل نمبر اور ای میل ایڈریس کا اندراج کی سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ ایپ پر اکاونٹ بنانے میں کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ مذکورہ معلومات کے اندراج کے بعد زائر کے ای میل پر پاسپورڈ بھیجا جائے گا تاکہ ایپلیکیشن میں اندراج کی توثیق کی جا سکے ۔

Comments

- Advertisement -