The news is by your side.

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں سے متعلق اہم خبر

پاکستان میڈیکل کمیشن )پی ایم سی) کا میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں سے متعلق اہم بیان آگیا۔

پی ایم سی نے بیان میں واضح کیا ہے کہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایچ ایس ایس سی میں کم ازکم 60 فیصد نمبر درکار ہیں جب کہ ایم ڈی کیٹ 2022 امتحان، ایم بی بی ایس داخلے کےلیے 55 اور ڈینٹل کےلیے 45 فیصد نمبر مقرر ہیں۔

پاکستان میڈیکل کمیشن کا کہنا ہے کہ تاحکم ثانی ایم ڈی کیٹ امتحان ملتوی کیے گئے ہیں اور نئی تاریخ و شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔

کمیشن کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2022 رجسٹریشن کا دوبارہ آغاز 10ستمبر سے 25 ستمبر تک ہوگا رجسٹریشن دوبارہ کھولنے کامقصد تمام طلبا کورجسٹریشن کرانےکاموقع دیناہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں