بدھ, اگست 19, 2026
اشتہار

ٹرین آپریشن سے متعلق اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیلابی صورتحال کے باعث محکمہ ریلوے نے ٹرین آپریشن مزید ایک دن کے لیے مؤخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تمام ریزرویشن دفاتر کو 31 اگست کی بکنگ کرنے سے روک دیاگیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔

31 اگست تک پیشگی بکنگ کرانے والوں کو ٹکٹ کی تمام رقم واپس کی جائے گی۔ ٹرین آپریشن 26 سے 30 اگست تک معطل کیا گیا تھا۔

نوابشاہ سے روہڑی تک ریلوے ٹریک پر 7 سے10 انچ تک پانی موجود ہے جب کہ متعدد مقامات پر ریلوےٹریک پانی کے ریلوں کی وجہ سے کمزورہوا جس کی مرمت جاری ہے۔

نوابشاہ سے بوچیری، پڈ عیدن ,گمبٹ اورخیر پور میں ٹریک پر 4 سے 15 انچ تک پانی موجود ہے ریلوے ٹریک پر پانی کی موجودگی کی وجہ سے ٹرین آپریشن بحال کرنا ممکن نہیں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں