The news is by your side.

یمنی حکومت کی حوثیوں کو اہم پیشکش

یمن میں بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے حوثیوں کے زیرِکنٹرول اہم شہر صنعاء میں پاسپورٹ آفس کھولنے کی تجویز پیش کر دی۔

یمن کے وزیر اطلاعات، ثقافت اور سیاحت معمرالعریانی نے تجویز پیش کی ہے کہ اقوام متحدہ کے یمن میں ایلچی کے دفتر کے ساتھ مل کر ان کی حکومت صنعاء ایئرپورٹ پر نیا پاسپورٹ دفتر کھولے گی تاکہ اس تعطل کو ختم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حوثی اس پیشکش پر راضی ہوجائیں تو یہ دفتر 10 دن میں مکمل طور پر فعال ہو کر خدمات پیش کر سکتا ہے۔

انہوں نے حوثیوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری دستاویزات کے حامل مسافروں کو صنعاء ایئرپورٹ سے عمان تک پرواز کی اجازت دیں۔

صنعاء یمن کا اہم بندرگاہی شہر ہونے کے ساتھ ساتھ تجارتی و کاروباری مرکز ہے جس پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کا کنٹرول ہے۔ اتوار کو حوثیوں نے صنعاء ایئرپورٹ سے عمان کے لیے کمرشل پرواز کو اڑان بھرنے سے روک دیا تھا۔

جس کی وجہ سے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معطل ہے اور تمام تر سفری دستاویزات رکھنے والے مسافر عمان کے لیے پروازوں کی بحالی کے منتظر ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں