The news is by your side.

Advertisement

گرفتار افراد کی رہائی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے اہم احکامات جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر کو غیر ضروری گرفتار افراد کو فوری طورپر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے9صفحات پرمشتمل قیدیوں سےمتعلق حکم نامہ جاری کردیا،حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا ہے۔

ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ایک ذمہ دار افسر کو قیدیوں کی رہائی سے متعلق مقرر کریں، آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر غیر ضروری گرفتار کو فوری طور پر رہا کریں۔

حکم نامہ کے مطابق قیدیوں کی رہائی سےمتعلق سپریم کورٹ کی واضح ہدایات موجود ہیں، جوڈیشل افسر ویسٹ ڈی سی اسلام آبادکی معاونت کےلئےجج مقرر کریں اور متعلقہ جج اسلام آبادہائیکورٹ کےحکم کےتحت ڈپٹی کمشنر کی رہنمائی کریں، اس متعلق ڈپٹی کمشنر 24 مارچ کو رپوٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس، اسلام آباد ہائی کورٹ کا اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی رہائی سے متعلق بڑا حکم

اسلام آبادہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ قیدیوں کی رہائی سے پہلے اسکریننگ ضروری ہے، قیدیوں کی اسکریننگ کے لئےافسر مقرر کئےجائیں اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ہائیکورٹ کےحکم کی پیروی کریں۔

حکم نامہ کے مطابق جن ملزمان کےٹرائل چل رہےہیں انکوضمانت پررہاکیاجائے اور جن ملزمان کی شخصی ضمانت داخل ہو انہیں بھی ضمانت پر رہا کیا جائے،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حکم کی تعمیل کریں جب کہ متعلقہ ایس ایچ او ضمانت پر رہا ملزمان کا عوامی تحفظ کو یقینی بنائے، زیر سماعت کیسز کے ملزمان کو قانونی کارروائی کر کے رہا کیا جائے۔

fb-share-icon0
Tweet 20

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں