تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

 2 دن میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کے عمران خان سے رابطے

اسلام آباد: گزشتہ دو روز کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی سمیت مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کی ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2 دن میں اہم سیاسی و مذہبی شخصیات نے عمران خان سے رابطے کیے ہے، جن میں  پیپلز پارٹی کے سابق ارکان اسمبلی بھی شامل ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی نے خیبر پختون خواہ ہاؤس اسلام آباد میں عمران خان سے ملاقات کی ہے، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی ہے۔

لودھراں سے پی پی سابق رکن اسمبلی حیات اللہ ترین اور ملتان سے پیپلز پارٹی امیدوار اور یوسف رضا گیلانی کے قریبی ساتھی خرم خاکوانی نے بھی چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

خیال رہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے بھی سابق وزیراعظم سے ملاقات کی ہے، اور وہ بھی کپتان کے قافلے میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔

دوسری جانب عمران خان سے مذہبی شخصیات کی ملاقاتوں کا بھی سلسلہ جاری ہے، جے یو آئی ف سے تعلق رکھنے والے مولانا شیرانی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے بھی اہم ملاقات کی ہے۔

Comments

- Advertisement -