تازہ ترین

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

اہم تعیناتی، جی ایچ کیو کی سمری میں شامل فوجی افسران اور ان کی اہلیت

جی ایچ کیو نے گزشتہ روز وزارت دفاع کو اہم تعیناتیوں کیلیے بھیجی گئی سمری میں شامل افسران کی کی اہلیت کیا ہے؟ اس رپورٹ میں جانیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جی ایچ کیو نے وزارت دفاع کو نئے آرمی چیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کیلیے سمری بھیج دی ہے جو وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔ سمری میں افسران کی پروفائل پر مشتمل ڈوزیئر بھی شامل ہے۔ وزارت دفاع کو بھیجی گئی سمری کی روشنی میں تقرریاں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف 6 سینیئر فوجی افسران میں سے ایک کو آرمی چیف اور ایک کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کریں گے۔ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارشات کی روشنی میں نام کی توثیق کرتے ہیں۔

جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی فہرست میں شامل افسران کے نام یہ ہیں۔

1. لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر

جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں سینیارٹی میں سرفہرست لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس وقت کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق آفیسرٹریننگ اسکول منگلا سے ہے، جو 75 ویں ویں لانگ کورس سے جونیئر اور 76 ویں لانگ کورس سے سینئر ہیں۔

2. لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا

لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے بعد سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ہے۔ سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ساحر شمشاد مرزا اس وقت راولپنڈی کور کی کمانڈ کر رہے ہیں۔

3. لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس

بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی میں عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کے بعد تیسرے نمبر ہیں۔ وہ اس وقت فوج کے اہم ترین عہدوں میں سے ایک یعنی چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر تعینات ہیں۔

 

4. لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود

لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سینیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں اور ایک مضبوط کیریئر کے حامل ہیں۔ وہ فوج میں خاص طور پر پاکستان کی مغربی سرحد کے ماہر مانے جاتے ہیں۔ وہ اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ پشاور کے کور کمانڈر تعینات رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’اہم تعیناتی، سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی‘

5. لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

سینیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ وہ کور کمانڈر پشاور فرائض کی انجام دہی کے بعد اس وقت کور کمانڈر بہاولپور خدمات انجام دے رہے ہیں

6. لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر

لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بعد آتا ہے۔ وہ اس وقت وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -