تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

اقتصادی سفارتکاری سے متعلق وزیراعظم کے اہم فیصلے

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملکی اقتصادی سفارتکاری کے فروغ سے متعلق اہم فیصلے کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو ممکنہ سہولتیں دی فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں اقتصادی سفارتکاری کیلئےاکنامک آؤٹ ریچ اپیکس کمیٹی کےقیام کا فیصلہ کیا گیا۔

معاون خصوصی ڈاکٹر معیدیوسف کو کمیٹی کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے، متعلقہ وزارتوں، صوبائی محکموں و اداروں میں کوآرڈی نیشن کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو اقتصادی سفارتکاری کا جامع روڈ میپ پیش کیاگیا اور ملکی پوٹیشنل، درپیش چیلنجز اور قابو سے متعلق روڈمیپ پر مشاورت مکمل کی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقتصادی سفارتکاری کافروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، اقتصادی سفارتکاری سے دیگر ممالک سے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشی میدان میں صلاحیت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکےگا، پاکستانی سفارتخانے اقتصادی سفارتکاری کےفروغ پرتوجہ دیں اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سرمایہ کاروں کو ممکنہ سہولیات فراہم کریں۔

Comments

- Advertisement -