تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

استنبول دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت، اہم گرفتاری

انقرہ: شامی خاتون ترکیہ کے دارالحکومت استنبول میں بم دھماکے میں ملوث نکلی، خاتون سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ترک حکام نے استنبول کے استقلال اسٹریٹ میں بم نصب کرنے والی شامی خاتون کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے اعتراف کیا کہ وہ کرد عسکریت پسندوں کے لیے کام کر رہی تھیں۔

خاتون کی شناخت چھیالیس سالہ اہلام البشیر کے نام سے کی گئی جس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ اسے شام میں (پی کے کے) نے ٹریننگ دے کر آفریان ریجن کے راستے ترکیہ میں داخل کیا۔

ادھرترکیہ کے وزیر داخلہ نے امریکا کی جانب سے تعزیتی بیان کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: استنبول دھماکا: بم نصب کرنے والا ملزم گرفتار ، دہشت گرد تنظیم ملوث نکلی

ترکیہ کے وزیرداخلہ کا کہنا ہے ہم جانتے ہیں حملے کی منصوبہ بندی کہاں سے کی گئی اور ان کے رابطے کہاں سے تھے؟

اس سے قبل تُرک وزیرداخلہ سلیمان سوئلو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بم نصب کرنے والے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گذشتہ روز استنبول کی استقلال اسٹریٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ،اکیاسی زخمی ہو گئے تھے، دھماکے کی آواز چار کلو میٹر دور تک سنی گئی۔

Comments

- Advertisement -