اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

ڈکی بھائی کو ضمانت ملے گی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : یوٹیوبر سعد عرف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت پر اہم پیش رفت سامنے آئی ، عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیوبر سعد عرف ڈکی بھائی کی درخواستِ ضمانت پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد الزامات پر مقدمہ درج کیا، جب کہ کیس کی تفتیش کرنے والے تمام افسران پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں اور جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈکی بھائی کی اہلیہ نے ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا، جس کے بعد ان کے شوہر کے خلاف کارروائی کی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سعد عرف ڈکی بھائی کو اس مقدمے میں ضمانت دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں