تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سعودی عرب کا سیاحوں کیلئے ایک اہم منصوبہ

سعودی ماہرین آثار قدیمہ نے تاریخی مقام العلاء کے پہاڑوں کے درمیان فراموش شدہ بادشاہتوں کی باقیات کا سراغ لگانے کےلیے کھدائی شروع کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کا تاریخی مقام دو ہزار سال پرانا شہر العلاء کا افتتاح 2019 میں کیا گیا تھا جس کے بعد سیاحوں کا ہجوم العلاء کی جانب کھنچا چلا آرہا ہے کیوں کہ یہاں مدائن صالح کے شاہانہ مقبرے تعمیر ہیں۔

اب ماہرین آثار قدیمہ دادان اور لحیان کی قدیم اور طویل عرصے سے فراموش شدہ بادشاہتوں کی باقیات کا پتہ لگانے کے لیے کھدائی کررہے ہیں۔

اس منصوبے کے شاہی کمیشن کے مطابق دادان کا ذکرعہد نامہ قدیم میں کیا گیا ہے اور لحیانی بادشاہت اپنے وقت کی سب سے بڑی بادشاہتوں میں سے ایک تھی جو جنوب میں مدینہ منورہ سے لے کر شمال میں جدید اردن کے علاقے عقبہ تک پھیلی ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق تقریباً 900 سال پر محیط یہ دونوں بادشاہتیں 100 عیسوی تک اہم تجارتی راستوں کو کنٹرول کرتی تھیں۔

العُلا کو ترقی دینے کا منصوبہ دراصل غیرمسلم سیاحوں کوراغب کرنے اور قومی تشخص کو مستحکم کرنے کے لیے قبل ازاسلام کے ثقافتی ورثہ اور تاریخی آثارکو محفوظ کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔

Comments

- Advertisement -