The news is by your side.

Advertisement

ایم کیو ایم کی موجودہ صورتحال میں حکومت کو اہم تجویز

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پر حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے وزیراعظم کو اہم تجویز دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے پر وزیراعظم شہباز شریف کو کابینہ اور گریڈ 17 سے اوپر کے افسران کے فیول کو روکنے کی تجویز دی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ انتہائی مشکل حالات میں ضروری ہے کہ بڑے فیصلے کیے جائیں اور کابینہ سمیت گریڈ 17 سے اوپر کے تمام افسران کے فیول کو روک دیا جائے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ اگر تمام وزرا اور افسران کیلئے فیول روکنا ممکن نہیں تو اس میں خاطر خواہ کمی کی جائے اور اس فیصلے کی شروعات وفاقی کابینہ سے کی جائے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کابینہ، پارلیمنٹرینز، بیوروکریسی کی پٹرول اور دیگر مراعات میں کٹوتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا ملک میں معاشی ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ، ذرائع

ایک ہفتے کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر ریکارڈ اضافے کے باعث ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئی ہے جس نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں