تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نئے بجٹ سے قبل عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد : نئے مالی سال2020-21 کے بجٹ کی اہم تجاویز میں کہا گیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور حکومتی اخراجات کو مزید کم کیا جائے گا جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئےمالی سال2020-21 کے بجٹ سےمتعلق اہم تجاویزمنظرعام پرآ گئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کےبجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائےگا اور مختلف شعبوں میں ٹیکس چوری روکنےکیلئےسخت اقدام کیےجائیں گے، اس حوالے سے ایف بی آرکوٹیکس چوری روکنے کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئے مالی سال5100ارب کا ٹیکس ہدف مقرر  کرنے پر  زور دیا ہے جبکہ فنانس ڈویژن کا آئندہ مالی سال4600ارب روپےتک حصول کا عندیہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی معاشی سرگرمیاں سست روی کاشکار رہیں گی اور آئی ایم ایف سے ستمبر میں جائزہ مذاکرات میں کامیابی کا امکان بدستور  موجود ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حالات میں دفاعی بجٹ میں کمی مشکل ہے، نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ کو 1400ارب تک لایا جاسکتاہے، رواں مالی سال کے دوران دفاعی بجٹ1200ارب تک منجمد کیا گیا تھا جبکہ نئےسال میں بھی جی ڈی پی کا2.3فیصدکاہدف قابل رسائی نظرنہیں آرہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹڈی دل سےخریف کی فصلوں کی شرح نمو متاثر ہوسکتی ہے، ٹڈی دل سےکپاس کی فصل متاثر ہونے کے خدشات بڑھ رہےہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران حکومتی اخراجات کومزیدکم کیا جائےگا، نئی گاڑیوں اور فرنیچرکی خریداری پرپابندی عائدرہےگی جبکہ نئی مستقل نوکریوں کوبھی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں سودکی ادائیگیوں کے بجٹ کو کم نہیں کیاجائےگا اور نئےمالی سال میں مقامی قرضوں کاحصول مزیدکم کیاجائےگا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں کٹوتی کی آئی ایم ایف کی تجویزمسترد ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق اگلے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی پنشن میں اضافہ ممکن نہیں اور ٹارگٹڈ سبسڈیز دی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -