تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان میں موجود سعودی اقامہ ہولڈر کا اہم سوال!

سعودی عرب سے خروج وعودہ ویزے پر پاکستان آنے والے شہری نے توکلنا ایپ سے متعلق سوال کیا جس پر ایک خبر رساں ادارے نے وضاحت پیش کی۔

اقامہ ہولڈر شہری کا سوال تھا کہ مملکت میں ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کے بعد پاکستان آیا لیکن یہاں توکلنا ایپ نہیں کھل رہی لیکن صحتی ایپ کام کررہی ہے تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟۔

خبر رساں ادارے نے وضاحت کی کہ امیگریشن قوانین کے تحت ایسے افراد کے مملکت براہ راست آنے پر کوئی پابندی نہیں جنہوں نے مملکت میں رہتے ہوئے کورونا وائرس سے بچاؤ کی دونوں ویکسینز لگوائی ہوئی ہوں۔

ادارے نے بتایا کہ وزارت صحت کی ایپ ’توکلنا‘ کے حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ایپ پاکستان میں فی الحال آپریٹ نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہاں توکلنا اوپن نہیں کی جا سکتی۔

ایکسپائر اقامے کے ساتھ سعودی عرب آنا ممکن ہے؟

البتہ سعودی وزارت صحت کی دوسری ایپ ’صحتی‘ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کام کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ’صحتی‘ پر ویکسین کا مکمل ریکارڈ ہوتا ہے جس میں ہیلتھ پاسپورٹ کے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے وہاں دیا گیا صحت پاسپورٹ ڈاؤن لوڈ کر کے اسے پرنٹ کیا جا سکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -