تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

وزیراعظم کو اہم رپورٹ پیش:اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے کرنے والے اراکین کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد پر اہم رپورٹ پیش کردی گئی ، جس میں اپوزیشن کے ساتھ معاملات طے کرنے والے اراکین قومی اسمبلی کے نام سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر وزیراعظم عمران خان کو اہم رپورٹ پیش کردی گئی، جس میں قومی اسمبلی ارکان خصوصاً پی ٹی آئی ممبران سے متعلق مفصل تفصیل شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں ارکان قومی اسمبلی کی اپوزیشن سے جھکاؤ اور معاملات طے کرنے کی تفصیل بھی شامل ہیں ، اپوزیشن سے پینگیں بڑھانے والے حکومتی ارکان میں خواتین ایم این ایزبھی سامنے آئیں ہیں جبکہ کچھ ایسے ممبران اسمبلی اپوزیشن سے مل گئے جوپہلی بار ایوان میں آئے۔

ذرائع نے کہا اسپیکرپنجاب اسمبلی کے ہاؤس ان آرڈر کرنے کے مشورے پر بھی غور کیا گیا جبکہ ناراض ارکان سے حکومتی اعلیٰ سطح پر بھی رابطے کئے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ناراض ارکان سے گلہ کیا ہے کہ آپ نےاپناسیاسی کیریئرداؤپرلگا دیا ، لوگ بھی معاف نہیں کریں گے۔

جس پر ناراض ارکان نے جواب دیا کہ ایساکچھ نہ ہوگا، لوگ جلد بھول جاتے ہیں، آئندہ کی صورتحال دیکھ کرفیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کی حکمت عملی کو تیز کردیا اور کسی صورت اپوزیشن کے دباؤ کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کی خاطرباہمی مذاکرات کی تجویزپربھی اعلیٰ سطح اجلاس میں غور کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -