The news is by your side.

Advertisement

سرکاری محکموں کے حوالے سے اہم انکشاف

ملتان: سرکاری محکمے بھی واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی(واسا) کے 9کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے۔

تفصیلات کے مطابق ذرایع نے انکشاف کیا ہے کہ سرکاری محکمے، واسا کے 9کروڑ روپے سے زائد کے نادہندہ نکلے ہیں، واٹرسپلائی اینڈ سیوریج بلز کی مد میں محکوں کو 9کروڑ18لاکھ روپے سے زائد رقم ادا کرنی ہے۔

ذرایع کے مطاق محکمہ ریلوے1کروڑ71لاکھ روپے کا نادہندہ ہے جبکہ میپکو کے بوسن روڈ، وہاڑی روڈ اور قاسم پور گرڈ اسٹیشنز کو 2کروڑ32لاکھ روپے ادا کرنے ہیں۔

اس حوالے سے ذرایع نے یہ بھی بتایا ہے کہ محکمہ انہار کے ذمے ایک کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں، جامعہ زکریا بھی واسا کی2 کروڑ 16 لاکھ 72 ہزار سے زائدکی نادہندہ ہے۔ شاہ شمس پارک سمیت مختلف پارکس پر24لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔

ڈی ایچ کیو مظفر گڑھ روڈ10 لاکھ 32 ہزار 842 روپے کا نادہندہ ہے۔

ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ سرکاری اداروں کو نوٹس کے باوجود ادائیگیاں نہیں کی گئیں، ریکوری نہ ہونے پر تخواہیں اور پنشن مسائل کا سامنا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں