اتوار, ستمبر 6, 2026
اشتہار

ایران کے ہاتھ امریکا کا اہم راز آ گیا!

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (18 اگست 2026): ایران کے ہاتھ امریکا کا ایک ایسا ہتھیار لگ گیا ہے جس سے وہ دشمن کی ٹینکالوجی سمجھ سکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کو جنگ کے دوران مار گرائے جانے والے امریکی ایف 15 طیاروں کے ملبے سے ’’جی اے یو 5 اے‘‘ ہتھیار مل گیا ہے۔

امریکا نے یہ ہتھیار جہاز کے پائلٹ کو جنگ کے انتہائی نازک لمحات میں دشمن کے علاقے میں زندہ رہنے کے لیے تیار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق یہ اسلحہ امریکی پائلٹ کے ہاتھ لگنے کے بجائے طیارے کے ملبے سے ایران کے قبضے میں آ گیا۔ مال غنیمت میں ملنے والا یہ ہتھیار دشمن کی ٹیکنالوجی کو سمجھنے کا اہم ذریعہ بن سکتا ہے۔

دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کا ایران سے غیر مشروط ہتھیار ڈالنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے جنگ اور سفارت کاری دونوں محاذوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ ایرانی قوم نے دنیا کی بظاہر سب سے بڑی فوج کا مقابلہ کیا اور جنگ مسلط کرنے والوں کو جلد ہی مذاکرات کیلیے منت سماجت کرنا پڑی۔

ایران جنگ: تہران نے 100 طیارے تباہ ہونے کی تصدیق کر دی

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں