تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ملک میں سرمایہ کاری سے متعلق امریکا میں تعینات سفیر اسد مجید کا اہم بیان

واشنگٹن : پاک امریکا تعلقات اور اسکے مستقبل سے متعلق اسد مجید نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی منڈی ہے جس میں دنیا بھر کی کمپنیاں سرمایہ کاری کےلیے دلچسپی رکھتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے پاک امریکا تعلقات اور اس کے مستقبل کے موضوع پر منعقدہ ویبنار میں کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔

اسد مجید نے کہا کہ پاکستان ابھرتی ہوئی منڈی ہے جس میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اور دنیا بھر سے کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، چاہتے ہیں افغان امن مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر نے کہا کہ بھارت نے کبھی بھی افغانستان میں امن کے عمل کی حمایت نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -