تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

چوہدری شجاعت حسین کا بیٹے کے وفاقی وزیر بننے پر اہم بیان

ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کا حصہ بننے پر اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے پر کہنا ہے کہ چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا ہے مجھ سے پوچھ کر اٹھایا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے میرے کہنے پر ہی وزیراعظم شہباز شریف کو ووٹ دیا تھا۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ چوہدری سالک حسین نے جو بھی قدم اٹھایا مجھ سے پوچھ کر اٹھایا، انہیں میری مکمل سپورٹ اور حمایت حاصل ہے۔

واضح رہے کہ ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین نے دوسرے مرحلے میں آج وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کے 4 نئے ارکین نے حلف اٹھالیا

ان کے ہمراہ ن لیگ کے جاوید لطیف، بی این پی مینگل کے آغا حسن بلوچ اور محمد ہاشم نوتیزئی نے بھی حلف اٹھایا ہے۔

Comments

- Advertisement -