تازہ ترین

سرکاری ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر مریم نواز کا اہم بیان

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے پر ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل آگیا۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ قوم کو آئین کی سربلندی بہت بہت مبارک، آئین توڑنے والوں کا کام ہمیشہ کیلئے تمام ہوا، اللّہ پاکستان کو چمکتا دمکتا رکھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے عدالتی فیصلہ آنے کے بعد ٹویٹر پر لکھا کہ ’جمہوریت بہترین انتقام ہے، جئے بھٹو، جئے عوام، پاکستان زندہ باد۔‘

سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ آئین، جمہوریت اور پاکستان کی فتح ہوئی ہے۔

رولنگ کالعدم، عدم اعتماد برقرار، قومی اسمبلی بحال

سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ اور قومی اسمبلی کو تحلیل کرنا آئین سے متصادم تھا جس کے بعد سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی بحال کردی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ قومی اسپیکر قومی اسمبلی کا اجلاس 9 اپریل کو بلائیں۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہفتے کو صبح 10 بجے کرائی جائے، صدر کی نگران حکومت کے احکامات کالعدم قرار دیے جاتے ہیں، تحریک عدم اعتماد منظور ہو جاتی ہے تو  اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے۔

عدالت نے متقفہ فیصلے میں کہا کہ کسی ممبر کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا نہیں جائے گا، تحریک عدم اعتماد ناکام ہو تو حکومت اپنے امور انجام دیتی رہے۔

Comments

- Advertisement -