جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

مسجد گرانے اور پارک بحال کرنے کے عدالتی حکم پر مفتی نعمان کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد گرانے اور پارک بحال کرنے کے عدالتی احکامات پر مہتمم جامعہ بنوریہ ٹائون مفتی نعمان ‏نعیم کا اہم بیان آگیا۔ ‏

مفتی نعمان کا کہنا ہے کہ عدالت مسجد کی جگہ پارک کی بحالی پر نظر ثانی کرے پارک کی ‏جگہ مسجد کو ترجیح دینے میں سپریم کورٹ کااقدام بلنداور تاریخی ہو گا۔

مہتمم بنوریہ ٹاؤن نے کہا کہ پارک عوام کیلئے ہے تومسجد بھی بنیادی ضرورت اور ریاست کی ذمہ ‏داری ہے مین شاہراہ پر متعلقہ حکام کی اجازت کے بغیرچالیس سال سے مسجد کیسے قائم تھی ‏کسی کی ذاتی جگہ پر مسجد کی تعمیر کی شریعت نے اجازت نہیں دی لیکن مسجد بنائی گئی ‏اور بروقت سرکارنے اعتراض نہ کیا اب اسکو منہدم کرکے کوئی اور چیز بنانے کی اجازت نہیں دی ‏جاسکتی۔ ‏

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ مسجد کے انہدام کے بجائے کوئی متبادل صورت نکالی جائے مسجد سے لوگوں ‏کے مذہبی جذبات جڑے ہیں اس کے انہدام سے مسائل جنم لے سکتے ہیں جس کے اثرات ‏معاشرے پر برے مرتب ہوں گے عوام پہلے سے ہی مہنگائی اور دیگر گوں مسائل سے دوچار ہیں ‏اور مزید مسائل کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں