The news is by your side.

Advertisement

پاک انگلینڈ سیریز، چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا اہم بیان

لاہور: چیف ایگزیکٹو پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) وسیم خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز آسان نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ بیان میں وسیم خان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ پریکٹس ملے گی، پاکستان ٹیم کو کافی عرصے سے میچ پریکٹس نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی محنت کر رہے ہیں امید ہے اچھے نتائج آ ئیں گے، اسٹیڈیم میں ہر قسم کی سہولتیں موجود ہیں، قومی ٹیم نے حالیہ دنوں بھرپور محنت اور پریکٹس کی ہے۔

’ہمارا فیز ٹو اب شروع ہوچکا ہے‘

چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں حالات ٹھیک ہوں گے تو ٹیم فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کرےگی۔

قومی کرکٹ ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ میں موجود ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست سے کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ بال کو تھوک سے چمکانے پر پابندی نے انگلینڈ اور قومی ٹیم کے لیے ایک چیلنج کھڑا کردیا ہے۔

حالیہ بیان میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ بولرز کو گیند پر تھوک لگانے کی پابندی کاعادی ہونا پڑے گا، آئی سی سی کو اس پابندی کا کوئی حل ضرور نکالنا ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں