اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کرونا کے باعث پاکستان میں دباؤ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ہے، سب سے زیادہ سندھ اور پنجاب متاثر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل اسٹریٹجک پری پریشن اور رسپانس پلان ورچوئل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب سال کا آغاز ہوا تو کرونا سے متعلق بہت کم معلومات تھیں۔
انہوں نے کہا کہ اب کرونا عالمی سطح پر پھیل چکا ہے، مہلک وائرس صحت کے نظام اور معیشتوں کو ختم کررہا ہے، کرونا نے زندگیوں اور معاش کو خطرے میں ڈال دیا ہے، وائرس پورے پاکستان میں پھیل چکا ہے، 115 سے زائد ضلع متاثر ہیں، بحران کا شکار صحت کا نظام وبا کے باعث مزید متاثر ہوا ہے۔
پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرگئی
ڈاکٹر ٹیڈروس کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دباؤ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھ رہا ہے، کویڈ19رسپانس پلان یو این، پاکستان اور پارٹنرز کی مشترکہ حکمت عملی ہے، اس اتحاد میں یواین ذیلی تنظیم، ڈبلیوایچ او اور پاکستان نیشنل ایکشن پلان شامل ہیں، تمام ممالک کو مل کر کروناوائرس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔