تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

نسیم شاہ سے متعلق وقار یونس کا اہم بیان

ساؤتھمپٹن: قومی ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے انگلینڈ سے پہلے ٹیسٹ کی شکست کو بڑا دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ نے اتنی اچھی بولنگ نہیں کی جس کی توقع تھی۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل ساؤتھمپٹن میں ویڈیو لنک پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ انگلینڈ سے ٹیسٹ میچ میں شکست کڑوا گھونٹ تھا ہم نے زیادہ سیشن جیتے تھے مگر شکست سے دھچکا لگا۔

وقار یونس نے کہا کہ نسیم شاہ بہت ہنرمند بولر ہے لیکن نسیم شاہ نے اتنی اچھی بولنگ نہیں کی جس کی توقع تھی۔

دنیا کے نمبر ون ٹیسٹ آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے سیریز سے دستبردار ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے بولنگ کوچ نے کہا کہ اسٹوکس نہ ہوناکوئی بڑافائدہ نہیں، اسٹوکس کے خلاف ہماراپلان کامیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ میچ وننگ بولر ہے فہیم میں ٹیلنٹ ہے، وہ ٹیسٹ میں آگے نہیں بڑھ سکا جب کہ حتمی ٹیم کے بارے میں فیصلہ نہیں کیا۔

اظہر علی کی کپتانی سے متعلق سوال پر وقار یونس کا کہنا تھا کہ کپتانی اور اوپر کے نمبروں پر کھیلنا آسان نہیں جب رنز نہ بنیں تو دماغ میں منفی چیزیں آتی ہیں اظہر سینئرکھلاڑی ہے اسے پتہ ہے اب کیا کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں