لاہور : معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے اور درمیانےڈیم بنانےکیلئےمحکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدے پر دستخط کردیئے گئے، ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام ، چھوٹے اور درمیانےڈیم بنانےکیلئےمحکمہ آبپاشی اور نیسپاک میں معاہدے پر دستخط کیا ، 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور درمیانے ڈیمز کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے گی ، ڈیمزکی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔
*بزدار حکومت کا چھوٹے ڈیمز بنانے کیلئے اہم اقدام*
» چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے محکمہ آبپاشی اور نیسپاک کے درمیان معاہدے پر دستخط۔
» 13 ہل ٹورنٹس پر چھوٹے اور انٹرمیڈیٹ ڈیمز بنانے کیلئے فزیبلٹی سٹڈی کی جائیگی۔
» ڈیمز کی تعمیر کیلئے جدید ڈرون سروے ٹیکنیک استعمال ہوگی۔— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 8, 2021
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ڈیمز میں منگلا، تربیلا کےبعدسب سےزیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا، ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا، چھوٹے، درمیانےڈیم بننے سے 2لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہوسکےگی، ڈیمز بننے سے سیلاب کے خطرات و نقصانات بھی کم ہوں گے۔
» ان ڈیمز میں منگلا، تربیلا کے بعد سب سے زیادہ پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔
» ڈیم کی تعمیر کا پائلٹ پراجیکٹ اسی سال جون میں شروع ہوگا۔
» چھوٹے، انٹرمیڈیٹ ڈیم بننے سے دو لاکھ سے زائد ایکڑ اراضی سیراب ہونے کے علاوہ سیلاب کے خطرات و نقصانات بھی کم ہوں گے۔— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 8, 2021
معاون خصوصی نے مزید کہا ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخائر بنائے جائیں گے ، ماضی کے حکمرانوں نےنمائشی اور قلیل مدتی منصوبوں سے مال بنایا ، عثمان بزدار پنجاب کے محفوظ اور بہتر مستقبل کےعملی اقدامات اٹھارہےہیں۔
» ابتدائی طور پر ہاتھی موڑ، جلیبی موڑ، کھر منرو اور تھلانگ میں آبی ذخائر بنائے جائینگے-
سڑکوں، پُلوں، انڈرپاسز میں کمیشن خوری کرنیوالے ماضی کے حکمرانوں نے نمائشی اور قلیل مدتی منصوبوں سے مال بنایا جبکہ عثمان بزدار پنجاب کے محفوظ اور بہتر مستقبل کیلئے عملی اقدامات اٹھارہے ہیں!
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) February 8, 2021