The news is by your side.

Advertisement

سعودی عرب میں پاکستانی قونصل خانے کا اہم اقدام

پاکستان قونصل خانہ جدہ میں کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں قائم پاکستانی قونصل خانے میں کشمیر پر بھارتی قبضے اور جارحیت کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا، اس موقع پر اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل خالد مجید کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیر پر جابرانہ قبضہ کیا۔

دریں اثنا برگیڈیر (ر) خالد الغامدی، سعودی صحافی خالد مینا اور ‘او آئی سی’ میں ڈرایکٹر جنرل مرگو سلیم بٹ نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو فلسطین بنایا ہوا ہے۔

مرگو کا کہنا تھا کہ او آئی سی کشمیریوں کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔

تقریب میں صدر پاکستان عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جبکہ آخر میں کشمیر پر بھارتی مظالم تصویر کی نمائش بھی کی گئی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں