The news is by your side.

Advertisement

پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی سے متعلق اہم اقدام

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مسائل حل کرنے اور دیگر پہلوؤں پر غور سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں لاک ڈاؤن اور دیگر معاملات پر پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو تحفظات ہیں جس سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی ہے جہاں ان پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرکے حل نکالا جائے گا۔

وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی۔ کمیٹی 15دنوں میں سفارشات اور جامع رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ ممکنہ طور پر پی ایس آر اے کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزارت تعلیم نے 2 جولائی کو بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی ہے، کانفرنس میں اسکولز کھولنے یا مزید بند رکھنے سے متعلق معاملہ زیر بحث لایا جائے گا۔

ملک میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے سے متعلق اہم فیصلہ

وزارت تعلیم کا کہنا تھا کہ صوبے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق پلان23جون تک بھجوائیں۔ طلبا اور اساتذہ کو وبا سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کو پلان کا حصہ بنایا جائے۔

اس حکمت عملی سے تعلق ایچ ای سی اور وفاقی نظامت تعلیمات سمیت متعلقہ حکام سے تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کے بعد قومی رابطہ کمیٹی کو سفارشات بھجوائی جائیں گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں