جمعرات, فروری 19, 2026
اشتہار

ملابرادر سے متعلق طالبان کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں طالبان کے شریک بانی اور ملا محمد عمر کے نائب عبدالغنی برادر کے سوشل میڈیا ‏اکاؤنٹس کی تردید کر دی گئی۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملابرادر کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ‏ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ ملابرادر کےنام پر بننے والےسوشل میڈیا کے ‏اکاؤنٹس جعلی ہیں۔
ملا عبدالغنی برادر کو افغانستان میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کاامکان ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اہم ‏مشاورت کے لیے ملا برادر قطر سے کابل پہنچ چکے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں