اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماداظہر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بجلی نرخوں میں 80 فیصد اضافہ کرنے جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بجلی نرخوں میں امپورٹڈ حکومت 3 ماہ میں 80 فیصد اضافہ کرنے جا رہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی دی ہوئی 5روپےبجلی ریلیف اس ماہ سےامپورٹڈحکومت نےختم کی، امپورٹڈ حکومت اگلے3 ماہ فی یونٹ بجلی قیمت 7.91 روپے بڑھانے کا اعلان کر چکی ہے۔
بجلی کے نرخوں میں امپورٹڈ حکومت تین ماہ میں %80 اضافہ کرنے جا رہی ہے:
– تحریک انصاف حکومت کی دی ہوئی 5 روپے فی یونٹ بجلی کی ریلیف اس ماہ سے امپورٹڈ حکومت نے ختم کی۔
– اس کے علاوہ، امپورٹڈ حکومت اگلے تین ماہ میں فی یونٹ بجلی کی قیمت 7.91 روپے فی یونٹ بڑھانے کا اعلان کر چکی ہے۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 16, 2022
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ اورٹیکس اس کے علاوہ ہیں، مفتاح صاحب نےبجلی کایونٹ 12روپےفی یونٹ کرنےکا وعدہ کیا تھا، اب یہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ہی 13روپے سے بڑھانے چلیں ہیں، قیمت بڑھانے کی امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے بجلی گھر اور کیپسٹی کی ادائیگیاں ہیں۔
– فیول کاسٹ اڈجسٹمنٹ اور ٹیکس اس کے علاوہ ہیں۔
– مفتاح صاحب نے بجلی کا یونٹ Rs 12 فی یونٹ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ لیکن اب بجلی کا بنیادی ٹیرف ہی 13 روپے سے بڑھانے چلیں ہیں۔
– بڑھانے کی وجہ نون لیگ کے امپورٹڈ ایندھن والے مہنگے بجلی گھر کے اُن کی بڑھتی کیپیسٹی کی ادائیگیاں ہیں۔— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) June 16, 2022