تازہ ترین

عثمان ڈار کا سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے...

چمن بارڈر کراسنگ پر افغان سنتری کی بلا اشتعال فائرنگ، 2 پاکستانی شہری شہید

بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب چمن کراسنگ...

آرمی چیف سے امریکی وزیر دفاع کا ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد : آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور...

بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کرکے احتساب کا خاتمہ کردیا، عمران خان

اسلام آباد : سابق وزیراعظم عمران خان نے نیب قوانین میں تبدیلی کو این آر او ٹو قرار دیتے ہوئے کہا بدمعاشوں کی امپورٹڈ حکومت نے نیب قانون میں ترمیم کر کے احتساب کا خاتمہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا یوم سیاہ ہے، بدمعاشوں کی امپورٹڈحکومت نےنیب قانون میں ترمیم کرکےاحتساب کا خاتمہ کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی حمایت یافتہ سازش سے پاکستان کی معیشت،سیاسی نظام کوپٹڑی سے اتاردیا گیا، سازش کی گئی تاکہ بدمعاشوں کی اس شہ رگ کو ایک اور این آر او دیاجاسکے، مسلم لیگ نون کے خرم دستگیر اس کی تصدیق کرچکا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ایک ایسے وقت میں جب ہماری معیشت مستحکم ہو چکی تھی۔ 6% کی پائیدار ترقی کی طرف گامزن تھا، سازش کرنے والوں نے معیشت کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا انتخاب کیا، صرف ان مجرموں کو این آر او ٹو دینے کے لیے ہمارے لوگوں پر بم گرا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نبیﷺنےفرمایاتھاغریب جیل اورامیروں کا احتساب نہ ہوتومعاشرہ تب تباہ ہوتاہے، آج ترمیم شدہ نیب قانون سے ہم وائٹ کالر مجرموں کو احتساب سے نکال لے رہےہیں۔

عمران خان نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ زیرتفتیش 1100ارب روپے اب نیب دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے ، نیب قوانین میں ترامیم سے جرائم پیشہ مافیا کو این آراو ٹو دیا جائے گا، تاریخ ان تمام لوگوں کو نہ بھولے گی اور نہ ہی معاف کرے گی ، جوسازش کا حصہ اورکامیاب کرنےمیں آگے آگے تھے۔

Comments

- Advertisement -