اسلام آباد : ‘دنیا بھر میں ٹویٹس ٹرینڈز کو مانیٹر کرنیوالے ٹویٹ بائنڈر کا کہنا ہے کہ ‘امپورٹڈ حکومت نامنظور’ ٹویٹرپر ابتک کا سب سے بڑا ٹرینڈ ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں ٹویٹس ٹرینڈز کو مانیٹر کرنیوالے ٹویٹ بائنڈر نے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔
ٹویٹ بائنڈر نے کہا ہے کہ ایلن مسک نے ٹویٹر خرید لیا ہے اور اچھاوقت ہےتجزیاتی رپورٹ جاری کریں، امپورٹڈ حکومت نامنظور شاید ٹویٹر پر ابتک کا سب سے بڑا ٹرینڈ ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ امپورٹڈ حکومت نامنظور سے بڑا ٹرینڈ پہلے کبھی ہمارے سامنے نہیں آیا۔
پاکستانیوں نےعمران خان کی حکومت جانے کے بعد ٹویٹر پر ٹرینڈ چلایا جوابتک جاری ہے اور 10کروڑ64لاکھ سے زائدٹویٹ کے ساتھ امپورٹڈحکومت نامنظور اب بھی ٹاپ ٹرینڈ پر ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم کی آوازامپورٹڈحکومت نامنظور، ماشااللہ پاکستانی قوم کوخراج تحسین، ٹویٹ بائنڈرکےمطابق یہ آج تک کا دنیامیں سب سے بڑا ٹرینڈہے، سب نےفیصلہ کرلیاکسی صورت انہیں یہ امپورٹڈ حکومت قبول نہیں، پوری قوم کا مطالبہ ،فوری الیکشن۔
زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو!
پوری قوم کی آواز #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
ماشاءاللہ پاکستانی قوم کو خراج تحسین-
ٹویٹ باینڈر کے مطابق یہ آجتک کا دنیا میں سب سے بڑا ٹرینڈ ہے- سب نے فیصلہ کر لیا کی کسی صورت انہیں یہ امپورٹڈ حکومت قبول نہیں ہے-پوری قوم کا مطالبہ- فوری الیکشن https://t.co/JSEnmN0VQk— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 25, 2022
ڈاکٹر شہباز گل نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا دس کروڑ سے زیادہ ٹوئیٹس ورلڈ ریکارڈ۔ شکریہ پاکستانیوں۔
دس کروڑ سے زیادہ ٹوئیٹس ورلڈ ریکارڈ۔ شکریہ پاکستانیوں #امپورٹڈ_حلومت_نامنظور https://t.co/8q9NY4ukGj
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 25, 2022