جمعرات, اپریل 16, 2026
اشتہار

اوگرا نے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (12 مارچ 2026): اوگرا نے مارچ کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

اوگرا نے سوئی نادرن صارفین کے لیے ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.22 ڈالر اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 13.55 ڈالر ہو گئی ہے۔

سوئی سدرن کے لیے درآمدی ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت میں 2.26 ڈالر اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد صارفین کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو نئی قیمت 12.53 ڈالر مقرر ہو گئی ہے۔

اوگرا نے درآمدی گیس کے لیے قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کیا پٹرول کی قیمت مزید بڑھے گی؟ وزیر خزانہ کا اہم بیان سامنے آ گیا

دریں اثنا، آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پٹرولیم مصنوعات میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی ہدایات پر ہم بچت اور کفایت شعاری کر رہے ہیں، مگر آنے والے دنوں میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

وزیر پٹرولیم کا سینیٹ کمیٹی میں پٹرول کی قیمت بڑھانے سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان میں پیٹرول درآمد کرنے میں 20 دن لگتے ہیں، اگر قیمت فوری نہ بڑھاتے تو کمپنیوں نے فیول درآمد نہیں کرنا تھا، ایسا نہ کرتے تو فیول ڈرائی آؤٹ ہو جاتا، بنگلا دیش نے ایسا کیا وہاں ہنگامے شروع ہو گئے، جب کہ بھارت ابھی تک فیول پر سبسڈی دے رہا ہے۔

+ posts

علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

اہم ترین

علیم ملک
علیم ملک
علیم ملک پاور ڈویژن، آبی وسائل، وزارت تجارت اور کاروبار سے متعلق دیگر امور کے لیے اے آر وائی نیوز کے نمائندے ہیں

مزید خبریں