تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

بحرین میں نئی پابندیاں عائد کردیں، فیصلے کا اطلاق کب سے ہوگا؟

منامہ : بحرینی حکومت نے کرونا کی نئی لہر کی روک تھام کےلیے ریاست میں نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر نے بحرین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے بحرینی حکام نے سخت پابندیوں کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔

بحرینی حکام کا کہنا ہے کہ نئی پابندیوں کے تحت جمعرات سے آئندہ دو ہفتے کےلیے ریسٹورنٹ اور تجارتی مراکز بند رہیں گے۔

نائب وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ’دیگر چیلنجوں کی طرح کورونا وائرس بھی ایک چیلنج ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے عزم اور آہنی ارادے کی ضرورت ہے۔

شیخ محمد بن مبارک آل خلیفہ نے مزید کہا کہ ہمیں اس سے نمٹنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی اولین ترجیح ہے۔

فیصلے کے تحت جمعرات 27 مئی رات 12 بجے سے جمعرات 10 جون رات 12 بجے تک تمام اہم ادارے اور کاروبار بند رہیں گے اس دوران کھیلوں کی سرگرمیاں، اسکول، تعلیمی اور تربیتی ادارے بند رہیں گے جب کہ سرکاری اداروں میں 70 فیصد ملازمین گھروں سے کام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -