پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

’غریب و متوسط طبقے پر کم سےکم ٹیکس عائد کیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت نےحالیہ بجٹ میں غریب ومتوسط طبقے پر کم سےکم ٹیکس عائد کیا۔

ٹیکس اصلاحات، معیشت ڈیجیٹلائزیشن اور محصولات میں اضافے کیلئے اقدامات پر اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر ملکی معیشت کا اہم ترین پہیہ ہے حکومت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے تمام وسائل فراہم کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوروں اور ٹیکس نادہندگان، معاونت کرنےوالوں کا سدباب کریں گے، بجٹ کی تیاری میں واضح ہدایت دی کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہو گا حکومت نےحالیہ بجٹ میں غریب و متوسط طبقے پر کم سےکم ٹیکس عائد کیا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کو کم جبکہ ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافہ ہے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹلائزیشن اور افرادی قوت میں اضافہ کر رہے ہیں ٹیکس دینے کے اہل افراد کو جلد ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

عالمی فرم میک کینزی اور کارانداز نے ڈیجیٹلائزیشن کیلئے 4 ہفتےکی پیشرفت سےآگاہ کیا۔ وزیراعظم کو محصولات بڑھانے سے متعلق قلیل مدتی اور وسط مدتی پلان پیش کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں