ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

عمران عباس کی فٹنس کی تصاویر وائرل، تنقید کی زد میں آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس اپنی فٹنس کی نمائش کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مہور بنے ہوئے ہیں، تصاویر وائرل کرنے کے بعد اداکار کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شوبز کے معروف اداکار عمران عباس کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 87 لاکھ سے زائد ہے۔ مشہور ڈراموں سے شہرت پانے والے اداکار بالی ووڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

عمران عباس نے حال ہی میں جم سے اپنی نئی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں وہ سیاہ رنگ کے جم لباس میں ملبوس دکھائی دیے۔ تصاویر میں انہوں نے اپنے ایبس بھی نمایاں کیے اور کیپشن میں لکھا، ”او بھائی، یہ اے آئی نہیں بلکہ حقیقی فٹنس ہے۔“

تاہم پوسٹ سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے اداکار کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، کئی صارفین نے ان کی تصاویر کا مذاق اڑایا اور ان کی فٹنس کو غیر متاثرکن قرار دیا۔

بھارت میں کام کے دوران کیا مشکلات پیش آئیں؟ عمران عباس نے بتا دیا

ایک صارف کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے لیے اے آئی استعمال کرنی چاہیے تھی، شاید نتیجہ بہتر آتا۔ ایک اور صارف نے کہا کہ حقیقت میں ایسی فٹنس متاثر نہیں کرتی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں