تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عمران عباس ترکی کے خیرسگالی سفیر مقرر

انقرہ: شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس کو ترکی حکومت کی جانب سے سفیر برائے خیرسگالی مقرر کردیا گیا۔

اداکار عمران عباس نے گزشتہ روز فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ترکی کا خیرسگالی سفیر مقرر ہونے پر خوشی کا ظہار کیا۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انہیں ترکی کی حکومت اور اس کی وزارت مذہبی امور ’دیانت‘ نے خیرسگالی کے سفیر کے اعزاز سے نوازا ہے۔

عمران عباس کے مطابق انہوں نے اس ہفتے ترکی کے نامور اداکاروں کے ساتھ تنزانیہ سمیت کئی افریقی ممالک کا دورہ کیا جہاں لوگوں میں پانی، خوراک، تعلیم اور زندگی کی دیگر بنیادی ضروریات کی اشیا کے علاوہ مسلمانوں میں ہزاروں قرآن پاک کا تحفہ بھی تقسیم کیا۔

اداکار کی پوسٹ پر مداح بڑی تعداد میں پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران عباس ان دنوں ترکی کے دورے پر ہیں اور اداکار کی جانب سے ترکی کے دورے کی مختلف تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -