site
stats
انٹرٹینمںٹ

پاکستانی اداکار عمران عباس کی آواز میں خوبصورت نعت

کراچی: ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ شوبز ستاروں کا جذبہ ایمانی عروج پر پہنچ جاتا ہے اور وہ اس ماہ مقدس کی رحمتیں حاصل کرنے کے لیے اپنے رب کے حضور مختلف انداز میں عبادات کرتے نظر آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نامور اداکار عمران عباس نقویٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی خوبصورت آواز میں ہدیہ نعت پیش کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔

گزشتہ دنوں عمران عباس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک نعتِ رسول مقبول ﷺ کا ہدیہ یش کیا، جس میں انہوں نے معروف نعت ’جسے چاہا در پہ بلا لیا‘ کو خوبصورت انداز میں پڑھ کر سب کے دل جیت لیے۔

                                        ویڈیو دیکھیں


Imran Abbas Reciting a Beautiful Naat by arynews

واضح رہے سن 1982 کی 15 اکتوبر کو پیدا ہونے والے عمران عباس نے 2011 سے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور مختلف ڈراموں میں کام کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 

عمران عباس نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے تعلیم مکمل کی، وہ دورہ طالب علمی سے ہی اشعار لکھنے کے شوقین ہیں، خوبصورت نوجوان نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا اور اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

Image result for imran abbas

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top