تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

’پاپا! مجھے معلوم نہیں تھا‘ : عمران عباس اپنےمرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے

کراچی: نامور پاکستانی اداکار اور گلوکار عمران عباس نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ شیئر کردی۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے والد کا انتقال 15 دسمبر 2019 کو ہوا جسے عمران عباس نے اپنی زندگی کا سب سے برا دن بھی قرار دیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گلوکار و اداکار نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے موبائل پر موصول ہونے والی ماں باپ کی کالز کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاپا مجھے چند روز پہلے تک اندازہ بھی نہیں تھا کہ آپ کا نام میرے موبائل پر اب ظاہر نہیں ہوگا‘۔

 

View this post on Instagram

 

Papa!! I never knew, untill few days back, that your name will never flash on my phone’s screen anymore..

A post shared by (@imranabbas.official) on

عمران عباس کی جذباتی پوسٹ پر صنم جنگ، حرا مانی سمیت بہت سی معروف شخصیات نے اُن کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا۔

قبل ازیں عمران عباس نے والد کے انتقال کے بعد اس بات پر ندامت کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے والد کو اتنا وقت نہ دے سکے جتنا اُن کا حق تھا۔ انہوں نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ اپنے والدین کی قدر کریں۔

Comments

- Advertisement -