پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔
اداکار عمران عباس کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، انہیں متعدد بار ایشیا کے خوبصورت مردوں کی فہرست میں شامل کیا جاچکا ہے۔
اداکار کی جانب سے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی گئی جسے ان کے فالوورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
عمران عباس نے انسٹاگرام اسٹوری پر حال ہی میں اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی، تصویر میں عمران عباس کو نیلے اور سفید رنگ کے نیکر شرٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
عمران عباس کے بچپن کی تصویر چند گھنٹوں میں ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہورہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مختلف اداکاروں کی جانب سے اپنے بچپن سے متعلق مختلف تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔