تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

‏’’صبح آن لائن کلاس ہوتی ہے‘‘‏

کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کو اداکار عمران عباس نے تصاویر شیئر کرنے پر نصیحت کردی۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ ‏کی تصاویر شیئر کیں جنہیں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

عائزہ خان کی تصاویر پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکار عمران عباس نے مزاحیہ انداز میں انہیں نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ‏‏’جاؤ باقی تصاویر صبح اپ لوڈ کرلینا۔‘‏

عمران عباس کے اس کمنٹ پر عائزہ خان نے بھی ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’صبح آن لائن کلاس ہوتی ہیں۔‘‏

عائزہ خان عمران عباس

واضح رہے کہ عائزہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا ‏تصاویر شیئر کی جاتی ہیں جنہیں ان کے مداحوں کی جانب سے بھی سراہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عائزہ خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آپ کے فالوورز کی بڑھتی ہوئی تعداد طویل المدستی ‏کامیابی کی ضمانت نہیں دیتی، ہمارے یہاں جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے تو لوگ اس سے زیادہ ‏متاثر ہوتے ہیں یہ غلط ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ محنت کا پھل ہمیشہ میٹھا ہوتا ہے، لہٰذا آپ جو بننا چاہتے ہیں وہ بنیں لیکن صرف فالوورز کی تعداد ‏میں اضافے سے لطف اندوز ہونے کے بجائے طویل المدستی کامیابی کے لیے کوشش کریں۔

Comments

- Advertisement -