بدھ, مارچ 26, 2025
اشتہار

عمران خان پر آرٹیکل چھ کے تحت غداری کا مقدمہ قائم کیاجائے، حق پرست اراکین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت غداری کامقدمہ قائم کیا جائے ۔

اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے عمران خان کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی اور بہتان تراشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ یہ طرفہ تماشا ہے کہ عمران خان ، خیرات بھی غنڈہ گردی کے ذریعہ مانگ رہا ہے ۔

عمران خان  پاکستان کا سب سے بڑا زانی اور غداروطن ہے جواپنی بیٹی تک کو انصاف فراہم نہ کرسکا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے دھرنے کی آڑ میں ڈی چوک اسلام آباد میں 126 دن تک سرکس سجایا تاکہ نوازشریف کی حکومت کوگرایا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیردفاع کا یہ بیان ریکارڈ پر موجود ہے کہ آئی ایس آئی کے دوسابق چیف جنرل احمد شجاع پاشا اور جنرل ظہیرالاسلام نے عمران خان کا دھرنا آرگنائز کرایا ، اس کیلئے تاجروں سے فنڈنگ کروائی اور میڈیا پر دباؤ ڈال کردھرنے کی کوریج کروائی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عمران خان ،دھرنے کی آڑ میں جمہوریت کے خلاف سازش کررہے تھے تاکہ چوردروازے سے اقتدار حاصل کرسکیں ۔

انہوں نے کہاکہ دھرنے کے دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں اورکارکنوں نے پاکستان ٹیلی ویژن اورپارلیمنٹ پر حملہ کیا جس کی مبارکباد عمران خان ڈاکٹرعارف علوی سے ٹیلی فون پر لیتے رہے ۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی عمارت اور پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والوں کو کسی بھی طرح محب وطن قرارنہیں دیاجاسکتا ۔ حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے خلاف سازش کرنے اور قومی تنصیبات پر حملے کے الزام میں عمران خان پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ قائم کیاجائے ۔

حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ جناب الطاف حسین کے خلاف عمران خان کے جھوٹے الزامات کے بعدپی ٹی آئی کے ارکان، ایم کیوایم سے کس بنیاد پرقومی اسمبلی رکنیت حاصل کرنے کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں؟

حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ ایم کیوایم ، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ڈی سیٹ کے حوالہ سے اپنے اصولی موٴقف پر قائم ہے اور آئین کے منافی کوئی فیصلہ نہیں کرے گی ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں