تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

مبارک ہو، پہلی بار چیئرمین سینیٹ بلوچستان سے بنے گا:عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پہلی باربلوچستان سے چیئرمین سینیٹ بنے گا، بلوچستان کو پیشگی مبارک باد دیتا ہوں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت نہیں چاہتے کہ ن لیگ کاچیئرمین سینیٹ بنے.

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا کے عوام کا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بہت نقصان ہوا، ہماری کوشش تھی کہ فاٹا سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بنے، ڈپٹی چیئرمین سے متعلق بھی ہماری وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات ہوئی ہے.


چیئرمین سینیٹ کیلئے جوڑتوڑ: وزیراعظم کی فاٹا اراکین سے ملاقات


پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ جو بھی پینل بنےگا، اسےووٹ دیں گے، ن لیگ کی ساری جدوجہد ہی کرپٹ خاندان کوبچانے کے لیے ہے.ہمیں خوف تھا کہ کہیں شریف خاندان کرپشن کی اجازت کا قانون ہی نہ لے آئے.

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کی مضبوطی کے لئےآج ایک مضبوط قدم اٹھایا گیا ہے، یہ پہلا قدم ہے، کوشش کریں گے کہ آگے بھی تعاون جاری رکھیں، تمام جماعتیں صوبوں تک محدود ہوگئی ہیں، وفاق کی مضبوطی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا.

اب ہم پی پی اوردیگرجماعتوں سےووٹ مانگنےکی پوزیشن میں آگئے ہیں: عبدالقدوس بزنجو

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پسماندگی بہت زیادہ ہے، چاہتے ہیں کہ سینیٹ چیئرمین بلوچستان سےآئے، تاکہ صوبے کے مسائل حل ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہمارے مطالبے کی حمایت  کی، اس کے لیے ان کے شکرگزار ہیں، اب ہم پی پی اور دیگر جماعتوں سے ووٹ مانگنے کی پوزیشن میں آگئے ہیں.


اگلا چیئرمین سینیٹ ہمارا ہوگا!: پیپلزپارٹی کا 57 سینیٹرز کی حمایت کا دعویٰ


ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے اس معاملےمیں پہل کی، بلاول بھٹو نے بھی کہا کہ بلوچستان کے لیے قربانی دیں گے. ہم فاٹا ممبران،ایم کیوایم، بی این پی مینگل ،اےاین پی، جماعت اسلامی اور جے یوآئی سے اس سلسلےمیں بات کریں گے.

عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ میں‌ بلوچستان کی پارٹیوں سےتعاون کی زیادہ امید ہے، چاہے محمود خان اچکزئی ہوں یا حاصل بزنجو، ہم سب سے بات کے لئےتیارہیں. پہلی بار بلوچستان سے سینیٹ چیئرمین لانے کی پوزیشن میں ہیں.


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -